کمپنی کی تفصیلات
اسٹاک کی معلومات
30/06/2019 کے مطابق
فی حصص آمدنی Rs. 14.57
P / E تناسب Rs. 2.124
بریک اپ ویلیو Rs. 115.58
آڈیٹرز
ای وائی فورڈ روڈس چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ
۔ قانونی مشیر
کے ایم ایس لاء ایسو سی ایٹس
علامت
“CPPL”
کمپنی رجسٹریشن
نمبر:
۰۰۲۰۳۶۵
ہمارے بارے میں
چیراٹ پیکیجنگ لمیٹڈ (CPL)کا قیام ۱۹۹۱ میں عمل میں آیا۔ یہ پاکستان کی سیمنٹ کی صنعت کو پیکیجنگ میٹریل فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔اسے ISO ۹۰۰۱:۲۰۰۸ سر ٹیفکیٹ اور دوسر ے کئی بڑے ایوارڈز حاصل ہیں جن میں کراچی اسٹاک ایکسچینج اور
منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے ملنے والا بہترین کمپنی کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔
CPL کی سالانہ پیداواری گنجائش ۲۶۵ ملین پیپر بیگ اور ۱۴۵ ملین پولی پروپلین (PP) بیگ ہے۔ اپنے صارفین کی خصوصی ضروریات کیلئے CPLبہترین معیار کے خام مال سے سپرئیر کوالٹی کے سیمنٹ بیگ کی مختلف ورائٹی بھی تیار کرتی ہے۔
پولی پروپلین بیگ پلانٹ کے اضافہ سے CPL ون ونڈو آپریشن کے ذریعے اپنے معزز صارفین کی سیمنٹ کی ضروریات پوری کرتی ہے۔ CPL پاکستان اور اس خطے کی واحد کمپنی ہے جو کرافٹ پیپر اور پولی پروپلین کے دانوں سے بنے دونو اقسام کے سیمنٹ بیگ تیار اور فراہم کرتی ہے۔
مشن
صنعت میں نئے رجحانات کا ادراک کرتے ہوئے اپنے معزز صارفین کی ضروریات کے مطابق نئی پروڈکٹس متعارف کروانا جس سے مارکیٹ میں بھی اپنے شئیر میں اضافہ ہو اور اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے زیادہ منافع حاصل ہوسکے۔
وژن
سیمنٹ کی صنعت کیلئے زیادہ بہتر سہولتوں اور صارفین کے اطمینان کے حصول سے پیپرسیک اور پولی پروپلین بیگ کے ترجیحی فراہم کنندہ کا درجہ حاصل کرنا۔
بنیادی اقدار
صداقت
ہمارا کام کرنے کا طریقہ ہے
کوالٹی
ہماری میراث ہے
ملکیت
ہماری کامیابی کا راستہ ہے
احترام
ہماری طرز زندگی ہے
کاروبار کی نوعیت
چیراٹ پیکجنگ لمیٹڈ، غلام فاروق گروپ (GFG)کی کمپنی ہے جو ۱۹۹۱ میں قائم کی گئی۔CPLکو اعلیٰ معیار کے سیمنٹ بیگ کے سرفہرست مینوفیکچررکے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔کمپنی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہے ۔CPLکوISO ۹۰۰۱ کی رجسٹریشن حاصل ہے اوریہ کئی باوقار ایوارڈبشمول پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان سے بہترین کمپنی کے ایوارڈ کی حامل ہے۔CPLملک میں سیمنٹ بیگز کی ضروریات کو پورا کرنے والی واحد کمپنی ہے جو دو اقسام کی یعنی کرافٹ پیپر اور پولی پروپلائن کی
مصنوعات تیار کرتی ہے۔کمپنی نہ صرف مقامی ضروریات پوری کرتی ہے بلکہ دنیا کے مختلف حصوں کو برآمد بھی کرتی ہے۔کسی کمپنی کی ترقی کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ مستقل طور پرتبدیلیوں اور تنوع کو اپناتی رہے۔ہم چینی، گندم، کیمیکل اور دوسرے شعبوں کو بھی مصنوعات فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے پلانٹ کی سالانہ پیداواری گنجائش ۴۶۰ ملین بیگ (کرافٹ پیپر اور پولی پروپلائن ) ہے۔ سال کے دوران میں CPLنے تیسری PPلائن کی تنصیب کی ہے (Convertexکے علاوہ، جو سال کے بعد نصب کی گئی ) کمپنی کی خدمات اور اس کی مصنوعات ہمیشہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعلیٰ درجہ کی اقدارکے عزم اور مشن اسٹیٹمنٹ کی مطابقت سے فراہم کی جاتی ہیں۔کمپنی نے حال ہی میں ایک نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسل پیپر بیگ لائن کا آرڈر دیا ہے جس کی سالانہ پیداواری گنجائش ۱۳۵ ملین بیگ سے زیادہ ہے۔