سی ای او کا پیغام
آپ کی کمپنی نے ۲۰۱۵/۱۶ میں تاریخی نتائج حاصل کئے۔معاشی ترقی اور شرح سود میں کمی کے باعث اس سال کے دوران میں صنعتوں میں سیمنٹ کی مانگ ۹.۸ % بڑھ گئی۔حکومت کی جانب سے ملک میں انفرا اسٹرکچرکی تعمیرا ت کے لئے PSDP میں زیادہ رقم خرچ کرنے اور نجی شعبہ کی جانب سے رہائشی اور تجارتی منصوبو ں میں زیادہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں مقامی طور پر سیمنٹ کی مانگ میں ۱۷%اضافہ ہوا۔ ہمیں توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ مانگ اور بڑھے گی کیونکہ تعمیراتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔اپنے برانڈکی مقبولیت اور آئیڈیل مقام پرواقع ہونے کے سبب آپ کی کمپنی کو پاکستان اور افغانستان دونوں جگہ سے طلب میں اضافہ کا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ سیمنٹ کی پیداواری گنجائش میں اضافہ کیلئے توسیعی منصوبہ پرشیڈول کے مطابق کام جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ دسمبر ۲۰۱۶ تک دوسری لائن کام شروع کردے گی۔آپ کو یہ جان کر بھی مسرت ہوگی کہ یہ منصوبہ تخمینہ سے بھی کافی کم لاگت سے مکمل ہورہا ہے۔اس توسیع سے کمپنی کو ملک میں سیمنٹ کی اضافی طلب پورا کرنے میں مدد ملے گی۔چیراٹ اپنے کسٹمر ز کا منتخب برانڈ ہے اور اس کا پلانٹ ملک کا سب سے مستعد پلانٹ ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ سخت محنت سے اپنی کامیابی اور پائیدار ترقی کی راہ پر اپناسفر جاری رکھیں۔
اعظم فاروق
چیف ایگزیکیٹیو آفیسر